پی ایس ایل میچز ، پنجاب کابینہ کا سارے اخراجات نہ اٹھانے کا فیصلہ

02:26 PM, 25 Feb, 2023

احمد علی
نگران حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل کے لیے 25 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت پی ایس ایل 8 کے لیے صرف 25 کروڑ روپے دے گی ۔ نگران حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل کے لیے 25 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع نگران حکومت کا کہنا ہے کہ انتظامات کے لیے 25 کروڑ پی سی بی دے گی ۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج پھر پی سی بی حکام سے ملاقات کرے گی ، نگران حکومت نے پی سی بی سے لائٹس سمیت دیگر اخراجات کے لیے 50 کروڑ روپے مانگے تھے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے صرف 5 کروڑ روپے انتظامی اخراجات کے لیے مہیا کیے ہیں ۔
مزیدخبریں