ویب ڈیسک: سندھ میں حکمرانی کاتاج کس کےسرپرہوگا، متحدہ قومی موومنٹ بھی میدان میں آگئی۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ نے مرادعلی شاہ کےمدمقابل امیدوار لانےکا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہونگے، سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کی طرف سےقائدایوان کےامیدوارمرادعلی شاہ ہیں،قائد ایوان کے انتخاب کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ۔
سندھ میں حکمرانی کا تاج کس کےسر؟ایم کیوایم بھی میدان میں آگئی
01:23 PM, 25 Feb, 2024