ویب ڈیسک: رہنماپیپلزپارٹی خور شیدشاہ نےکہاہےکہ ہماری کارکردگی پرلوگوں نےووٹ دئیےہیں۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کاکہناتھاکہ اسمبلی کا پراسس شروع ہو گیا، یہ اچھی بات ہے، امید ہے انشا اللہ یہ اسمبلی5 سال چلے گی، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خورشید شاہ کامزیدکہناتھاکہ ہم عہدے کے پیچھے نہیں ہیں،عوام کے بہت مشکور ہیں، ہماری کارکردگی پر لوگوں نے ووٹ دئیے، ہمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی، عمران خان کا خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، کے پی کے میں اے این پی کس کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
رہنماپیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت میں ہم شامل ہیں،وزراتیں نہیں لے رہے لیکن قانون سازی اور دیگر معاملات میں سپورٹ کریں گے،جی ڈی اے کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی ، الیکشن میں ہم نے54 سیٹیں حاصل کی ہیں، کوئی بتائے کہیں کوئی دھاندلی ہوئی ہے ؟ میڈیا بتائے کیوں خاموش ہے ۔
ہماری کارکردگی پر لوگوں نے ووٹ دئیے، خورشید شاہ
01:37 PM, 25 Feb, 2024