دفاعی چیمپئن  لاہور قلندرز سے جیت روٹھ  گئی

11:09 PM, 25 Feb, 2024

ویب ڈیسک:ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، دفاعی چیمپئن  لاہور قلندرز گذشتہ روز ملتان سلطانز کے بعد آج پشاور زلمی سے بھی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور قلندرز کا پی ایس ایل میں جیت کا ارمان ارمان ہی رہ گیا، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے چار وکٹوں کے نقصان  پر 211  رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 88، کپتان بابر اعظم نے 48  اور رومن پاول نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی طوفانی اننگز  کھیلی،لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جہانداد خان نے ایک وکٹ لی۔
جواب میں رسی وین ڈر ڈسن  کی سنچری بھی لاہور قلندرز کو شکست سے نہ بچا سکی او رپوری ٹیم مقررہ اوور ز  میں چھ   وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا سکی،رسی وین ڈر ڈسن نے 52 گیندوں پر  105  رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2، سلمان ارشاد،پال والٹر اور لوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزیدخبریں