ملک بھر میں بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

09:59 AM, 25 Feb, 2025

ویب ڈیسک:شہر لاہور میں رات سے جاری بارش سے سردی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جہانیاں اور وہاڑی میں ہلکی بارش ہوئی، لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی۔

قصور، پنڈی بھٹیاں، رینالہ خورد، کندیاں چشمہ اور نواح میں بارش ہوئی، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں بھی آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں بارش کا آج شروع ہونے والا سپیل 1مارچ تک جاری رہے گا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ ریکاڈر کیا گیا،ہوا میں نمی کاتناسب 60فیصد جبکہ ہوا 3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تلہ گنگ، لاہور، موٹر وے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹر وے، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کاامکان ہے،مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد  اور  مطلع ابر آلود رہنے   کے علاوہ  تیزہواؤں  کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

 پشاور سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی جبکہ چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد،  مروت اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ  آج شام و رات میں چند مقامات پربونداباندی کے ساتھ  دن بھرمطلع مکمل ابر آلود رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 21  ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہوا میں نمی 77 فیصد ہے،شمال مشرق سمت سے 7  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ پر ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ علی پور و گردونواح میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش جاری ہے اور  بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،ڈیرہ غازی خان میں سردی کی انٹری! بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کا احساس بڑھا دیا۔

کوٹ چھٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش  سے جاتی سردی کی واپسی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہنے کا امکان ہے اور لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں بارش کی توقع ہے جبکہ  آزاد کشمیر میں بارش اور برفبار ی کا ا مکان ہے۔

 کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ،  گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔

موسم کاحال بتانے والوں کا کہناہے کہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات میں  کشمیر میں   بعض  مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری  کی بھی توقع ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹروےپولیس کاکہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ  ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ہے، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے، بارش میں  احتیاط سے گاڑی چلائیں،تیز رفتاری سے پرہیز کریں, اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔

مزیدخبریں