عمران خان سےجیل میں ملاقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری

11:21 AM, 25 Feb, 2025

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ  نے چیرمین پی اے سی جنید اکبر، رؤف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سےعائشہ خالد ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئی۔

عائشہ خالد ایڈوکیٹ  نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی دی جائے،اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ملاقات کیلئے لسٹ جاتی ہے مگر اس کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جاتی۔

جسٹس خادم حسین سومرو  نے ریمارکس دیئے کہ مجھے اصل حقیقت کا نہیں پتہ مگر میں فریقین کو نوٹس کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں