ویب ڈیسک: ڈمپر جلانےکے مقدمے میں عدالت نےآفاق احمد کی رہائی کےاحکامات جاری کرتے ہوئے جیل سپریٹنڈنٹ کےنام ریلیز آرڈرجاری کردیا ۔جس کے بعد اب انہیں سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق آفاق احمدکےوکیل جاویدچھتاری نےضمانت جمع کرائی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نےایک لاکھ روپے کی ضمانت منظورکی تھی۔
قبل ازیں کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق احمد کیخلاف سرجانی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔