(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے دو ڈاکو ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوئے ، اسلحہ کے زور پر ڈاکو ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے لاکھوں اور نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے جاتے جاتے فریزر سے آئس کریم بھی نکال کرلے گئے ۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔