(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں چار نئے نام شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کو مزید شمولیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے وزراء کے قلمدانوں کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چار نئے وفاقی وزرا رواں ہفتے ہی عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے باپ پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے،ایم کیو ایم سے سید مصطفیٰ کمال، باپ پارٹی سے خالد مگسی بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔