چیمپئنز ٹرافی؛ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں آنیوالا گرفتار، پی سی بی کا سخت موقف

09:39 PM, 25 Feb, 2025

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے گزشتہ روز میچ کے دوران ایک تماشائی کے میدان میں داخل ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

پی سی بی کے مطابق، ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں سے فوری رابطہ کیا گیا ہے، جنہوں نے تمام وینیوز پر سیکیورٹی عملے میں اضافے اور رسائی کنٹرول کے نظام کو مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے آج (منگل) عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ اسے پاکستان کے تمام کرکٹ وینیوز میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے، پی سی بی سیکیورٹی ایجنسیوں اور وینیو حکام کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پروٹوکول کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنا رہا ہے۔

مزیدخبریں