مہنگائی سے متعلق سوال پر جو بائیڈن نے صحافی کو ’گالی‘ دیدی

10:51 AM, 25 Jan, 2022

Rana Shahzad
دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور ملک امریکا کے صدر جو بائیڈن پیر کے وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹی وی Fox News کے ایک نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تنگ ہو گئے۔ یہ واقعہ امریکی گھرانوں کے لیے قیمتوں میں کمی کے راستوں پر بحث کے لیے منعقد نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیش آیا۔ جو بائیڈن صحافی کے سوال پر اس حد تک غصہ ہو گئے کہ انہیں اپنے سامنے میز پر رکھے مائیک میں آواز جانے کا بھی خیال نہ رہا۔ اسی وجہ سے وڈیو کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے میڈیا پرسنPeter Doocy کو غلیظ گالی دے دی۔ پیٹر ڈوسی نے امریکی صدر سے سوال پوچھا تھا کہ آیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں مہنگائی نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات میں ان کی جماعت پر "سیاسی بوجھ" بن جائے گی۔ اس پر بائیڈن نے جواب دیا کہ "افراط زر کی شرح شان دار ہے"۔ اس کے بعد چند سیکنڈوں تک بائیڈن خاموش رہے اور پھر دھیمی آواز میں سوال کرنے والے صحافی کے متعلق کہا .“What a stupid son of a bitch”.. اس کے بعد امریکی صدر کے چہرے پر زرد سی مسکراہٹ آ گئی۔ پیٹر ڈوسی اس واقعے کے بعد اپنے چینل کی اسکرین پر نمودار ہوئے اور انہوں نے کہا کہ "نہیں، میں son of bitch نہیں ہوں، یہ درست نہیں ہے"۔ بعد ازاں فوکس نیوز نے بتایا کہ امریکی صدر نے مذکورہ میڈیا پرسن کو فون پر رابطہ کر کے زور دیا کہ وہ فضا کو سازگار کر لیں۔ بائیڈن نے ڈوسی کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ محض ایک تبصرہ تھا۔ امریکی صدر نے مختلف موضوعات کے حوالے سے سوالات جاری رکھنے کے حوالے سے ڈوسی کی حوصلہ افزائی کی۔
مزیدخبریں