ملک کے سارے چور کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں: شاہد خاقان عباسی
12:30 PM, 25 Jan, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے سارے چور کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں۔ آج کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر نے استعفی دیا یا نکال دیا گیا۔ ساڑھے 3 سال بعد پتہ چلا بچہ نالائق تھا۔ شہزاد اکبر بتا دیں انہیں عمران خان نے نکالا ہے یا استعفیٰ دیا۔ شہزاد اکبر ایک پریس کانفرنس کریں جس میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات دیتے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا۔ جو سرکس لگی ہوئی ہے۔ ملک اسے مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام عدالتیں بند لیکن نیب کی عدالتیں کھلی ہیں۔