لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

03:09 PM, 25 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) عدالت نے باپ اور خاوند کی پینشن کا بیوہ کوحق دارقرار دیتے ہوئے بیوہ کو دوہری پینشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ نے غیرشادی شدہ بیٹی کو سرکاری ملازم ماں باپ کی پینشن کا حقدار قرار دے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں باپ اور خاوند کی دوہری پینشن بیوہ کا حق ہے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ بیوہ اپنے باپ کی ایک پینشن وصول کررہی ہے۔ ایک ذرائع آمدن ہونے کی بناء پر دوسری پینشن کی فراہمی نہیں ہوسکتی۔ محکمہ خزانہ نے بیوہ کوسنگل پینشن کی ہی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن کررکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کےحکم کے بعد سگنل پینشن کی ادائیگی کے نوٹیفیکیشن کی کیا حیثیت ہے۔ عدالت نے بیوہ کو سنگل پینشن کی ادائیگی کےحوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
مزیدخبریں