محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

03:42 PM, 25 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوئی۔
مزیدخبریں