فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی گرفتار

08:07 AM, 25 Jan, 2023

احمد علی
جہلم: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے ۔ پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کی تصدیق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کی ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں ۔
مزیدخبریں