وقت آگیا ہے کہ صدرمملکت بھی اپنے اختیارات دکھائیں،شیریں مزاری

09:13 AM, 25 Jan, 2023

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما شیریز مزاری کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ صدرمملکت بھی اپنے اختیارات دکھائیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے اختیارات دکھائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو بھی کہتی ہوں کہ آپ کو انصاف اور پاکستان کے لیے کھڑا ہونا چاہیے ۔ صدر مملکت کو بھی ایک پوزیشن لینا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اس ظلم کو روکیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ پی ٹٰی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گذشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے یہ کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے ۔
مزیدخبریں