کلاس فیلو طالبہ پر تشدد: اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی

10:20 AM, 25 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: نجی سکول میں طالبات کا اپنی کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، ،ڈی سی لاہور محمد علی نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے، نجی سکول کے مالک جنرل زاہد علی اکبر اور سکول پرنسپل رومولڈ ڈیلٹا بھی پیش ہوئے۔ رجسٹریشن معطلی کے دوران سکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہے، ،سکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہ کروایا، والدین کو اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدخبریں