پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کر دیئے
11:40 AM, 25 Jan, 2023
پولیس نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں ۔ عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کے لئے جمع ہے ۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا ، ساتھ ہی کارکنوں کو عمران خان کی حفاظت کیلئے لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی جس کے بعد سے بڑی تعداد میں کارکن زمان پارک میں جمع ہوئے اور ابھی تک وہیں موجود ہیں ۔