عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے میٹنگ ہورہی ہے، شیخ رشید
12:40 PM, 25 Jan, 2023
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے میٹنگ ہورہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی راولپنڈی کے باہرعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کوئی وزیر اعظم پانچ سال پورے نہیں کرسکا ہے اور یہ 13 جماعتیں بھی الیکشن ڈری ہوئی ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران کو سمجھاؤں گا محسن نقوی ہمارے لیے نہیں نواز شریف کے لیے لایا گیا ہے جس کا ایجنڈا محبوب عمران خان قبول نہیں لیکن عمران خان مزید مقبول ہوگا اور قبولیت کی طرف چلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے لیکن آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے اور حکومت جوقدم اٹھائےگی ان کےگلےمیں پڑےگا۔