شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب

10:00 AM, 25 Jan, 2024

notype

لاہور : (ویب ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جارہا ہے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ شیخ رشید کو لیکر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی)  میں  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  عدالت نے جیل انتظامیہ سے شیخ رشید کے طبعی معائنے کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں