لاہور پولیس  کے  عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز 

10:30 AM, 25 Jan, 2024

notype

لاہور:  (ویب ڈیسک )لاہور پولیس کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کیلئےانٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔

سربراہ لاہور پولیس  بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ  لاہور پولیس نے رواں ماہ میں اب تک322سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران8850گھروں،4099کرایہ داروں جبکہ 30706اشخاص کو چیک کیا گیاہے۔

  سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ  دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت61اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشنز میں09اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ ناجائزاسلحہ کے16مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

سی سی پی لاہور  نے   عام انتخابات کے پیش نظرشہر بھرمیں جاری سرچ آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ  دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔  کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں، شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔  شرپسند و سماج دشمن عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

مزیدخبریں