جدید سوفٹ ویئر تیار، موٹر سائیکل سوار اب ہوجائیں ہوشیار

12:15 PM, 25 Jan, 2024

notype

لاہور:(ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس جدید  ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل  کیخلاف  کریک ڈاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سوفٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ   پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے،   پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے۔

  آئی جی پنجاب  نے  کہا کہ   سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہو گا،  آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ سوفٹ ویئر ایس ایس پی رفعت بخاری نے ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس کی قیادت میں تیار کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ   بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی، جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔  لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔  شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں