ویب ڈیسک : امریکا میں منعقد ہونے والے 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد گیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سال 2024 آسکر کے نامزد افراد میں امریکی ماہر طبیعیات جولیس رابرٹ اوپن ہائیمر کی زندگی پر مبنی کرسٹوفر نولان کی "اوپن ہائیمر" فلم 13 کیٹیگریز میں سرفہرست رہی۔
ایما سٹون کی فنٹاسی فلم "پوور تھنگز" نے 11 نامزدگیوں کے ساتھ اوپن ہائیمر کا تعاقب کیا، اور مارٹن سکورسیز کے ڈرامے "کلرز آف دی فلاور مون" نے 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
سمر بلاک بسٹر فلم ’’باربی‘‘ کو 8 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ 96 ویں اسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
بہترین اداکار، معاون اداکار، اداکارہ، معاون اداکارہ، فیچر فلم، اینیمیٹڈ فلم ، بہترین شارٹ فلم، بہترین موشن پکچر سمیت 23 مختلف کیٹیگری کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے
بہترین اداکار کے لیے بریڈلے کوپر، کولمین ڈومنگو، پال گیامٹی، کیلیئن مرلے، اور جیفری رائٹ نامزد کیا گیا ہے ۔
جبکہ بہترین اداکارہ کے لیے نامزدگیوں میں انیٹی بنینگ، لیلے گلیڈ سٹون، سندرا ہلر، کیری ملیگن، اور ایما سٹون شامل ہیں ۔
فلم ’’لو کیپیٹانو‘‘، ’’پرفیکٹ ڈیز‘‘، ’’سوسائٹی آف سنو‘‘، ’’دی ٹیچرز لائونج‘‘ اور’’ دی زون آف انٹرسٹ’’ کو بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
96ویں اکیڈمی ایوارڈ 10 مارچ کو امریکہ میں منعقد ہونگے۔