اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ نے خود سے متعلق بڑا راز فاش کردیا 

03:45 PM, 25 Jan, 2024

 (ویب ڈیسک )  سابق نیوز اینکر قرۃ العین اقرار نے حال ہی ایک انٹرویو میں اپنے متعلق ایک بڑا انکشاف کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آنٹی کہہ دے تو انہیں برا نہیں لگتا کیوں کہ اب ان کی عمر 40 سال سے زائد ہوچکی ہے

 ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ انہیں ’آنٹی‘ بھی کہتے ہیں اور انہیں ایسا کہنے پر برا نہیں لگتا ہے ، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی نظر میں اب وہ اس عمر کو پہنچ چکی ہیں کہ جہاں پر خواتین ’آنٹی‘ لگنے لگتی ہیں۔ میں دوسرے افراد کی رائے کا احترام کرتی ہوں، وہ عام طور پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتیں اور نہ ہی کسی کو ’آنٹی‘ کہنے پر غصہ کرتی ہیں۔

 قرۃ  العین اقرار کے مطابق جب وہ بھی کم عمر تھیں تو چالیس سال سے زائد العمر خاتون کو آنٹی کہتی تھیں اور اب وہ بھی چالیس سال سے بڑی ہوچکی ہیں، اس لیے انہیں لوگوں کی جانب سے آنٹی کہنے پر برا نہیں لگتا۔

 ایک سوال کے جواب میں قرۃ  العین اقرار نے دعویٰ کیا کہ عورت جوان ہی چالیس سال کے بعد ہوتی ہے، اس سے پہلے والی عمر زندگی کو سمجھنے میں لگ جاتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے 16 سال کی عمر بہت خطرناک ہوتی ہے، اس میں وہ جذباتی ہوتی ہیں جب کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان والی عمر عورت کے لیے سمجھداری کی ہوتی ہے، اس وقت وہ زندگی اور معاملات کو سمجھنا شروع کرتی ہے۔

 واضح رہے کہ قرۃ العین اقرار نے 2006 میں ٹی وی میزبان اقرار الحسن سے شادی کی تھی، ان کا ایک جواں سالہ بیٹا پہلاج بھی ہے۔ قرۃ  العین اقرار کئی سال تک ٹی وی پر نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان کے طور پر کام کرتی رہیں، بعد ازاں انہوں نے ڈیزائننگ کے شعبے میں انٹری دیتے ہوئے اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی متعارف کرایا۔

مزیدخبریں