واٹس ایپ صارفین اب ٹیلی گرام ، سگنل پر بھی دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے

03:57 PM, 25 Jan, 2024

notype

لاہور: (ویب ڈیسک ) و اٹس ایپ میں بہت جلد ایسے فیچر  آنے والا ہے جس سے صارفین دیگر مسیجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل پر بھی دوستوں سے چیٹ کرسکیں گے ۔

واضح رہے کہ   واٹس ایپ کی جانب سے   یورپی یونین کے نئے قانون  ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عملدرآمد   کیلئے  تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔جس کے ذریعے صارفین دیگر مسیجنگ ایپس پر بھی دوستوں سے بات چیت کر سکٰیں گے۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے۔اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین دیگر ایپس مثال کے طور پر  سگنل  اور ٹیلی گرام  پر صارفین سے واٹس ایپ میں رہتے ہوئے چیٹ کر سکیں گے۔

یورپ میں واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارمز ہیں تاہم  نئے یورپی قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا۔ یورپ کے نئے قانون ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت  بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو گیٹ کیپر قرار دیتے ہوئے نئے قوانین   پر عملدرآمد کیلئے اپریل 2024  کی مہلت دی گئی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اپریل 2024 تک متعارف کرایا جائے گا۔

اس نئے فیچر کے ذریعے   واٹس ایپ میں رہتے ہوئے دیگر  مسیجنگ ایپس پر موجود اپنے دوستوں سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔یعنی اگر آپ سگنل ایپ استعمال کر رہے ہیں تو واٹس ایپ صارف  کو میسج بھیج سکیں گے ، اسی طرح واٹس ایپ میں رہتے ہوئے ٹیلی گرام یا سگنل استعمال کرنے والے دوست سے چیٹ کی جا سکے گی اور  اس کے لیے آپ  کو واٹس ایپ اکاؤنٹ یا دیگر ایپس کے اکاؤنٹس کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں