قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی پر محمدعامر کا دوٹوک بیان

04:21 PM, 25 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرت وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نےقومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا کہ اس وقت وہ  آگے بڑھ چکے ہیں انکی  زندگی میں کرنے کے لیے مختلف چیزیں موجود ہیں۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمدعامر نے کہا کہ ان کا پاکستان کرکٹ میں واپس آنے کا باب بند ہوچکا ہے،  تین سال بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنا ایک طویل عرصہ ہے اگر آپ اس وقت پاکستان کے نظام کو دیکھیں تو یہ ہر مہینے بدل رہا ہے اس لیے آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ میرے لیے یہ بحث بند ہوچکی ہے، تین سال باہر رہنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ واپس آنا میرے لیے کوئی سمجھداری کا فیصلہ ہوگا۔ کم از کم مجھے نہیں معلوم کہ اگلے چند سالوں میں کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے 2020 میں اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

مزیدخبریں