ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے 11ممالک کیساتھ باہمی بنیادوں پر معاونت دینے اور لینے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،جس کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنے میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف بھی اسی بنیاد پر کارروائی ہوگی،امریکہ، برطانیہ اورروس کو مطلوب پاکستانی ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی۔
پولینڈ،میکسیکو اور ترکی کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان میں دہشتگردوں کو فنڈنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف افغانستان سے قانونی تعاون لینے کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینے کی منظوری دی گئی، برطانیہ سے منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینے کی منظوری دی گئی۔
مذکورہ ممالک سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث باہمی بنیادوں پر قانونی تعاون لینے اور دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔