قتل سے پہلے انسانی اعضاء کاٹنے والے درندہ صفت قاتل کے ہوشربا انکشافات

07:46 PM, 25 Jan, 2024

ویب ڈیسک: پولیس کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کمانڈر کے سنسنی خیز انکشافات،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار انور کوجیک کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انور کوجیک عذیر بلوچ گروپ کا پاک کالونی گولیمار کا کمانڈر تھا،ملزم مخالفین کے جسمانی اعضاء کاٹ کر قتل کرتا تھا،ملزم قتل کے بعد لاشوں کو بوری میں ڈال کر پھینک دیا کرتا تھا،ملزم پاک کالونی گولیمار میں تاجروں سے بھتہ وصول کرتا تھا،بھتہ نہ دینے پر اغواء تشدد کے بعد قتل کرتا تھا،ملزم انور کوجیک قتل کی درجنوں وارداتیں کرچکا ہے۔

ملزم پاک کالونی اور گولیمار کے علاقوں میں منشیات فروخت کراتا تھا،ملزم 2009 میں پہلی بار منشیات اور اسلحہ برآمدگی میں پاک کالونی سے گرفتار ہوا،ملزم 2009 میں اقدام قتل کے تین مقدمات میں پاک کالونی میں پکڑا گیا،ملزم نے تاجروں پر بھتے کے حصول کے لیے حملے کیےتھے،ملزم انور کوجیک 2009 میں دوبار ہ منشیات میں بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں