عام انتخابات میں آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

09:15 PM, 25 Jan, 2024

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز انتخابات کے دوران فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظور دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آئین کی شق 245 کے تحت انتخابات کے دوران ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی، فوج کی تعیناتی 5 سے 10 فروری تک ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے، سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بھی تعینات ہوں گی، سول آرمڈ فورسز پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی 12 جنوری کو کی گئی ہے جو 8 فروری تک رہے گی۔
 

مزیدخبریں