ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) کی 8ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا سیشن (Session) باقی وزارتوں کے ایجنڈا پوائنٹس (Agenda Points) پر غور کرنے کے لیے 25 جنوری 2024ء کو بلایا گیا۔
اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ وزارتوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت (SIFC)*کے تحت سیکٹورل پراجیکٹس *(Sectoral Projects) اور پالیسی سطح (Policy Level) کےاقدامات پر پیشرفت پیش کی اور مستقبل کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
کمیٹی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے تنازعات کے حل کے فریم ورک (FrameWork) کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا جو ایک اہم پالیسی سطح (Policy level) کا اقدام ہے۔
کمیٹی نے انسانی وسائل کی ترقی اور میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹس (Mega Infrastructure Projects) میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
کمیٹی نے مختلف سٹیک ہولڈرز (Stakeholders) کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی معیارکے مطابق بہتر رابطہ سازی، ضروری سروسز (Services) اور اچھی تربیت یافتہ لیبر فورس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کو تیز کریں۔
آخر میں کمیٹی نے مختلف شعبوں کے پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مکمل بحث کی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف پالیسی سطح (Policy Level) کے اقدامات کی سفارش کی۔