نعمان علی نےتاریخ رقم کر دی،ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے

12:01 PM, 25 Jan, 2025

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک:(محمد شکیل) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی.

تفصیلات کے مطابق  نعمان علی پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والےپہلے اسپن باؤلر بن گئے۔

نعمان علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سر انجام دیا۔

 اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے اب تک ٹیسٹ  کرکٹ میں  5 کھلاڑی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔

نعمان علی، نسیم شاہ، محمد سمیع ، عبدالرزاق،  اور وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں