شہری نے 120 دن پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

07:32 PM, 25 Jan, 2025

ویب ڈیسک: جرمن ایرو اسپیس انجینئر، 59 سالہ روڈیگر کوچ نے پانی کے اندر سب سے طویل مدت گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا،انہوں نے پاناما کے ساحل پر 120 دن سمندر کے نیچے اپنے کیپسول میں گزارے، جس کی نگرانی چار کیمروں نے کی۔

روڈیگر کا کیپسول مکمل طور پر جدید سہولتوں سے آراستہ تھا، جس میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ایکسرسائز بائیک شامل تھے، اس کیپسول کا رابطہ سطح سے جڑے چیمبر کے ذریعے برقرار رکھا گیا، جہاں شمسی پینلز اور بیک اپ جنریٹر سے بجلی فراہم کی جاتی تھی۔

اس سے پہلے پانی میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا، جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں 100 دن گزارے۔

روڈیگر نے اپنے اس تجربے کو انسانی زندگی کے بارے میں ہماری سوچ کو بدلنے والا قرار دیا، اور کہا کہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سمندر میں مستقل رہائش ممکن ہے۔

مزیدخبریں