پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 25جولائی 2021

04:25 AM, 25 Jul, 2021

اویس
آزاد کشمیر میں 11 ویں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر مقابلہ، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 امیدوار مدمقابل، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات۔ کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر 121 امیدواروں میں مقابلہ، پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقیم 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع،، ایل اے 3 میں بیرسٹر سلطان محمود اور چودھری سعید کا مقابلہ ، ایل اے 32 میں ن لیگ کے راجہ فاروق حیدر اور پیپلزپارٹی کے اشفاق ظفر مدمقابل، ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور ن لیگ کے مشتاق منہاس آمنے سامنے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سردار عبدالرشید کہتے ہیں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہو گا، کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال کے جواب میں کہا گنڈاپور کو چھوڑیں، آج اچھی باتیں کریں۔ پاکستان میں کورونا کی چوتھی وبا شدت پکڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 819 نئے کیس رپورٹ، مزید 45 افراد کورونا سے انتقال کرگئے
مزیدخبریں