امریکی صدر بائیڈن شدید ترین دماغی عارضے کا شکار
11:16 AM, 25 Jul, 2021
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے کا شکار نکلے ، میڈیا کے سامنے اکثر باتیں بھولنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کے قابل ہی نہیں ، ان کے استعفیٰ کیلئے مطالبوں کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن گزشتہ ہفتے میں کئی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی بات بھول گئے ، ایک بار تو امریکی صدر کو اپنی بات مکمل کرنے کیلئے جیب سے پرچی نکالنا پڑی جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے امریکہ میں مختلف خبریں پھیل گئیں ۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے سابق طبی ماہر ڈاکٹر رونی جیکسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر کو صحت سے متعلق شدید قسم کی بیماری لاحق ہے اور یہ بیماری آنیوالے وقت میں بھی ٹھیک نہیں ہونے والی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہو گا، وہ اس عہدے پر رہنے کے قابل نہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دیدیا چاہیے۔ اس حوالے سے ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر دماغی مرض کا شکار ہیں اور ان کی بیماری کو میڈیا اور عوام سے چھپایا جا رہا ہے اور درحقیقت وہ صدارتی عہدے پر قائم رہنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔