اے جے کے الیکشن: ’پی ٹی آئی نتائج روک رہی ہے‘

11:30 AM, 25 Jul, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار ہر حلقے سے جیت رہے ہیں مگر پی ٹی آئی نتائج روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کی چوری سے باز آجائے ورنہ کشمیر کے عوام ایسی مزاحمت کریں گے کہ عمران خان تاحیات گھبراتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی نتائج روک کو اسی طرح کی تیکنکی دھاندلی کی کوشش کررہی ہے کہ جیسے 2018 کے انتخابات میں کی گئی۔ دھاندلی پی ٹی آئی کا مشن ہے، عمران خان ہر انتخابات کو چوری کرکے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں