الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوجی جیب کھائی میں گر گئی، 4 جوان شہید
11:40 AM, 25 Jul, 2021
وادی نیلم ( پبلک نیوز) آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے آج پولنگ کا عمل مکمل کیا گیا جس دوران مختلف واقعات رونما ہوئے۔ ان واقعات میں سب سے اہم واقعہ اس وقت پیش آیا جب وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی کے لیے مامور کی گئی پاک فوج کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ کے دوران پاک فوج 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اس دوران 3 فوجی جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔