بیوی نے شوہر کو زہر دے کر قتل کر دیا

03:30 PM, 25 Jul, 2021

شازیہ بشیر
فیصل آباد ( پبلک نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ 71 گ ب میں بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منظور احمد کی بیوی نصرت نے اسے مبینہ طور پر زہر دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بیوی نصرت موقع سے فرار ہوگئی۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
مزیدخبریں