پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،25 جولائی 2021

04:10 PM, 25 Jul, 2021

شازیہ بشیر
آزاد کشمیر میں11ویں عام انتخابات کےغیرحتمی،غیرسرکاری نتائج آنےکاسلسلہ جاری،45نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف،پیپلزپارٹی،ن لیگ میں کانٹےکامقابلہ چنیوٹ ایل اے34میں ن لیگ کےناصرحسین196ووٹ لیکرکامیاب،پی ٹی آئی کےریاض حسین دوسرےنمبرپررہے آزادکشمیرعام انتخابات تصادم،بدنظمی،تلخ کلامی کی نذر،کوٹلی ایل اے 12 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی لڑائی میں 2افراد جاں بحق ہٹیاں بالا میں جسکول پولنگ اسٹیشن پربدنظمی،ایل اے27 کو پرا گلی پولنگ اسٹیشن میں بھی 2 گروپس کے درمیان جھگڑا، ادھر پشاور میں ایل اے 45 کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی، 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا راولپنڈی کی سیٹ پرعمران خان کامیاب ہوگئےہیں،انشاءاللہ آزادکشمیر کےپورے انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی،شیخ رشیدکی میڈیاسےگفتگو ن لیگ کے رہنما اسماعیل گجر ہواس باختہ ہوگئے، کہا دھاندلی ہوئی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، بات نہ ماننے کی صورت میں بھارت سے مدد لی جائے گی، ایل اے 35 جموں سے ن لیگ کے امیدوار اسماعیل گجر کی ہرزہ سرائی، کہا کہ گڑ بڑ کی گئی تو حالات خراب اور لوگ مریں گے شاباش شیرو، شاباش، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی، کہتی ہیں نواز شریف کی ووٹ کوعزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن ڈٹ گئے، ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں
مزیدخبریں