ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، فائنل میں ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن

05:13 AM, 25 Jul, 2022

احمد علی
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے امریکا میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جولین تھرو کے فائنل ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ تاہم جولین تھرو کے مقابلے جیتنے کا اعزاز ریناڈا سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن پیٹرز کے پاس ہی رہا۔ اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی کھیل کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز ارشد ندم کو حاصل ہے۔ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ .16 میٹر کی تھرو کے ساتھ بہترین جولین تھرو کی۔ وہ جمعے کو 81 اعشاریہ .71 میٹر کی تھرو کے بعد فائنل میں شامل ہو گئے تھے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے دوران اینڈرسن پیٹرز نے 90 اعشاریہ .54 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے 88 اعشاریہ .13 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ برونز میڈل جمہوریہ چیک کے کھلاڑی نے جیتا ہے۔ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد وہ دوسری مرتبہ کسی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ 25 سالہ ارشد ندیم کو گذشتہ سال پذیرائی ملی تھی جب وہ ٹوکیو اولمپکس کے فائنل مقابلوں میں پہنچے تھے۔
مزیدخبریں