دانیہ ملک کا خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب

08:38 AM, 25 Jul, 2022

احمد علی
سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے انسٹاگرام پر ذو معنی پوسٹ شیئر کی جس سے انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانیہ ملک نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں ہیں جنہیں پڑھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دانیہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ دانیہ ملک نے اسٹوری میں لکھا کہ جب کہہ نہیں سکتی تو رو لیتی ہوں کیونکہ وہ رب سب جانتا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر جوائن کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔ خیال رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے بھی دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات جمع کرائی ہے۔ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کی بیٹی دُعا کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتی نظر آئیں۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے اور پہلے دن سے ہماری یہی نیت تھی کہ ہم دانیہ پر کیس کریں گے۔ دوسری جانب دانیہ ملک نے شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور 28 جولائی کو ان کی درخواست کی سماعت ہوگی۔
مزیدخبریں