ڈالر مزید مہنگا،24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
12:17 PM, 25 Jul, 2022
کراچی (ویب ڈیسک) 7 دن کے دوران ڈالر 20 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا، ڈالر نے ایک ہفتے میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ آج بھی جاری رہی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز دوران کاروبار انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 232 روپے پر پہنچا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر امریکی ڈالر ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہو کر 234 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 7 دن کے دوران ڈالر 20 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا، ڈالر نے ایک ہفتے میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 3 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 30 فیصد اضافے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی، 40 ہزار کی نفسیاتی حد پھر گرگئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 233 اعشاریہ دو آٹھ پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 844 اعشاریہ صفر دو پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 3 کروڑ 63 لاکھ 63 ہزار 820 شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ کاروبار میں صفر اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد کمی ہوئی ہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی گراوٹ کی وجہ ملکی خراب معاشی صورتحال سمیت سیاسی عدم استحکام بھی ہے۔