فل کورٹ نہ بنا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، وزیر داخلہ
12:37 PM, 25 Jul, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر فل کورٹ تشکیل نہ دیا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ وفاقی وزراءرانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی سپیکر رولنگ کے حوالے سے فل کورٹ بنایاجائے، فل کورٹ بنانے سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہوگا، فل کورٹ پر تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کا اتفاق رائے ہے، نظرثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے ، موجودہ صورتحال کا حل صرف فل کورٹ کی تشکیل میں ہے،. وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کےمطابق پارٹی سربراہ کو ہی فیصلوں کا اختیار ہے، فل کورٹ کی تشکیل سے تمام ابہام دور ہوجائیں گے، مسلم لیگ ق کے دو ارکان اسمبلی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں . عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت نہ ماننے کی صورت میں ڈی سیٹ ہونے والے 25 ارکان بحال ہوجائیں گے.