کورکمانڈرز کانفرنس: سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورتحال پر غور

01:19 PM, 25 Jul, 2022

احمد علی
راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں نے ملکی سلامتی کی صورتحال بالخصوص سرحدوں اور داخلی سلامتی کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کور کمانڈرز کانفرنس نے ملکی سلامتی کی صورتحال بالخصوص سرحدوں اور داخلی سلامتی کا مفصل جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی کے کامیاب آپریشنز کو سراہا، سرحدوں کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو آرمی چیف نے خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ فارمیشنز کے ریلیف آپریشنز کو بھی سراہا۔ کورکمانڈرز کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی بھرپور اعانت جاری رکھی جائے گی۔
مزیدخبریں