حکمران اتحاد کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق
04:32 PM, 25 Jul, 2022
اسلام آباد:ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پر حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئےہیں۔ حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔اسکے علاوہ ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کو آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے ، تمام قائدین نے ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔