سابق کپتان مصباح الحق چیئرمین پی سی بی کے مشیر مقرر
02:40 PM, 25 Jul, 2023
لاہور: سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کے ساتھ ملاقات ہوئی ، ذکاء اشرف اور مصباح الحق کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں طویل ملاقات ہوئی، ذکاء اشرف کی مصباح الحق کو کرکٹ مینجمنٹ کے معاملات سنبھالنے کی آفر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے پی سی بی میں نوکری کرنے سے معذرت کرلی ہے، ذکاء اشرف کی مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی میں بھی کام کرنے کی آفر کی گئی البتہ مصباح الحق نے کرکٹ اور ٹیکنیکل کمیٹی میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ مستقبل میں کرکٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کرکٹ سے متعلق تمام امور پر کام کرے گی ۔ ذکاء اشرف کی مصباح الحق سے گفتگو ذکاء اشرف نے کہا کہ چاہتے ہیں نئی بننے والی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ آپ ہوں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے ٹیکنکل کمیٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور مصباح الحق بلا معاوضہ یہ ذمہ داریاں انجام دینگے ۔ مصباح الحق کو ذمہ داری ذکاء اشرف نے ملاقات کے دوران سونپی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی مینجمنٹ میں کام کرنے کی آفر پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میں ٹیکنکل کمیٹی میں بطور سربراہ کام کرنے کے لئے تیار ہوں جلد ٹیم بناونگا۔