یوم عاشور: ملک بھر میں صبح 4 سے رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی

05:53 PM, 25 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں صبح 4 سے رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون کی سروس بند ر ہے گی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے دن ملک بھر کے حساس علاقوں میں رینجرز تعینات کی جاے گی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔
مزیدخبریں