ضلع خیبر میں دھماکا،ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید
06:00 PM, 25 Jul, 2023
پشاور: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں دھماکا ہوا ہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں واقع زیر تعمیر مسجد کے اندر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے ہیں جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سی سی پی او پشاور اشفاق انورکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں واقع خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او اور ان کے ساتھ نفری وہاں پہنچی تو حملہ آورنے ان کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ سی سی پی او کے مطابق پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا تو اسی دوران حملہ آور مسجد کے اندر چلا گیا جہاں اس نے خود کو اڑا لیا۔