37 ویں میڈ کئیر مینجمنٹ کورس کے زیرتربیت افسران کا پنجاب لینڈ ریکارڈ زاتھارٹی ہیڈ آفس کادورہ

06:24 PM, 25 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: 37 ویں میڈ کئیر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت ا فسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا ، دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زاہد سہیل نے وفد کو لینڈ ریکارڈزسسٹم پر اب تک ہونے والی تمام پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈائریکٹرآپریشنز مس انجم زھرہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز محمد شفیق بھی شامل تھے۔ وفد کو پلرا کی عوام دوست اصلاحات آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، موبائل ایپ، پری اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار، موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے گھر کی دہلیز پر اراضی کی خدمات اور عوام کو فراہم کی جانے والی دیگر خدمات یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹرسے کسی دوسری تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ کی خدمات، ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان اور صارفین کو از خود وثیقہ لکھنے، ڈیجیٹل گرداوری اور پلرا مانیٹرینگ ایپ کے حوالے سے بھی بریفینگ دی گئی۔ گروپ کے سربراہ نے اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل زاہد سہیل کو شلیڈپیش کی،جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز مس انجم زھرہ نے پلرا کی جانب سے وفد کے سربراہان کو شیلڈ پیش کی۔ وفد نے پنجا ب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
مزیدخبریں