کوٹ عبدالمالک کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق،2زخمی

07:21 PM, 25 Jul, 2023

احمد علی
کوٹ عبدالمالک کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالماک کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پراپرٹی کے آفس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں ۔ لطیف، سرفراز اور مہر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی سکیورٹی گارڈ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ فیروز والا کی پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا ، مگر ملزم پکڑنے میں ناکام رہی، ملزمان بھینسی نگر کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او زاہد مروت نے پبلک نیوز کے رابطہ کرنے پر موقف دینے سے ہی انکار کر دیا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پبلک نیوز کی خبر پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپور ہ اور ڈی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خیال رہے کہ لاہور ڈویژن میں رواں برس ہی لاہور گارڈن کے مالک شیخ طارق کو بیٹے سمیت قتل کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد سوسائٹیز کے مالکان کو بھتہ وصولی کیلئے حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مزیدخبریں