اپوزیشن کے26 جماعتی اتحاد کا بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

08:50 PM, 25 Jul, 2023

احمد علی
اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن گزشتہ دو ہفتے سے مودی سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہی تھی، مودی سرکار حیلے بہانوں سے منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں تھی۔ گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان کی طرف سے منی پور خانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر مودی سرکار نے اجلاس ہی برخاست کر دیا تھا۔ اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے ساتھ دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے۔ اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کو ذاتی آنا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
مزیدخبریں